حیدرآباد۔11۔فروری(اعتماد نیوز)آج لوک سبھا اور رگجیہ سبھا میں دونوں
علاقوں کے ارکان کی جانب سے متحدہ آندھرا پردیش اور جئے تلنگانہ کے نعروں
سے اجلاس کی کاروائی میں شدید خلل واقع ہونے پر اجلاس کو کل تک کے لئے
ملتوی کر دیا گیا۔ چنانچہ سیما آندھرا قائدین نے اسپیکر کے ویل میں داخل
ہوکر ریاست
کی تقسیم کے حلاف نعروں کے ذریعہ اجلاس کو چلنے نہ دیا۔ اسکے
علاوہ اسی اجلاس میں سیما آندھرا کے ارکان نے یو پی اے حکومت کے خلاف
تحریک عدم اعتماد کو پیش کیا۔ چنانچہ اسپیکر لوک سبھا میرا کمار نے ارکان
کو بہت دیر تک سمجھانے کی کوشش کی تاہم حالات میں عدم تبدیلی پر اجلاس کو
کل تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔